امریکی صدر سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات: ایران کی صورتحال پر گفتگو

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہائو س میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں ایران کی صورتحال اور خطے کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد سعودی وزیر دفاع نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے فون پر گفتگو کی۔شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم نے خطے میں پیش رفت اور امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔خالد بن سلمان نے وائٹ ہائوس کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے بھی ملاقات کی۔