واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی واشنگٹن ریاست کے شہر اوبورن میں حال ہی میں ٹی ریکس ریس منعقد کی گئی جو کہ بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اس مقابلے میں تقریبا ً300سے زائد شہریوں نے انفلیٹ ایبل ڈائنوسار ملبوسات پہن کر دوڑ لگا کر اپنی دلچسپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں مرد، خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ دوڑیں منعقد ہوئیں۔