راولپنڈی(آئی این پی )بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے نواز شریف کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی،نواز شریف کو تو ان کی پارٹی لفٹ نہیں کروا رہی، ان سے کس نے ملاقات کرنی ہے۔کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی کا پیغام درست انداز میں باہر دینا ہے۔ چور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ 10 محرم بعد تحریک ہوگی، حقوق آزادی کے لیے نکلیں گے۔ بانی چیئرمین کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ نواز شریف کی جیل میں ایک ایک سو بندوں کی ملاقاتیں کرائی جاتی تھیں ۔ نواز شریف جیل نہیں ریسٹ ہاس میں رہ رہے تھے ۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کی قید عام آدمی سے بھی سخت ہے ۔ ان کی کتابیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔