جنوبی تائیوان میں شدید سمندری طوفان "دناس" نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
طوفان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، جب کہ سینکڑوں درخت اور سڑک کے نشانات اکھڑ گئے۔
طوفان کی غیر معمولی سمت:
ماہرین کے مطابق:تائیوان میں طوفان اکثر مشرقی پہاڑی علاقوں سے ٹکراتے ہیں،لیکن طوفان داناس نے غیر معمولی طور پر مغربی ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جہاں آبادی نسبتاً زیادہ ہے۔
طوفان کی شدت:
ہواؤں کی رفتار: 220 کلومیٹر فی گھنٹہ
متاثرہ درخت و اشارے: 700 سے زائد
سب سے شدید متاثرہ علاقہ: یونلِن کاؤنٹی
جانی و مالی نقصان:
2 ہلاکتیں: ایک شخص درخت گرنے سے جبکہ دوسرا شخص طبی سہولیات کی بندش (وینٹیلیٹر بند ہونے) کے باعث جاں بحق ہوا۔330 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔بجلی کی فراہمی متاثر: طوفان کے باعث 500,000 گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
صدر لائی چنگ-تے کا پیغام:
تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے فیس بک پر ایک پیغام میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ:"یہ طوفان ملک کے تمام حصوں کو متاثر کر سکتا ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔"
اہم صنعتی مراکز پر اثرات:
تائیوان سائنس پارک، جہاں عالمی شہرت یافتہ کمپنی TSMC (تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی) واقع ہے، میں تاحال کوئی بڑا نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
چین میں بھی خطرے کی گھنٹی:
طوفان "دناس" کے اثرات چین کے مشرقی صوبوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔موسمیاتی محکمہ کے مطابق، طوفان منگل کی رات تک فو جیان اور تائیژو کے درمیان لینڈ فال کرے گا۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر:
121 مسافر بحری جہاز معطل
64 فیری سروسز بند
181 تعمیراتی منصوبے روک دیے گئے
ماہرین کا انتباہ:
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے مزید علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔