چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجر پورہ میں عارف سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون,نولکھا میں اعجاز سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹاؤن میں قاسم سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, اسلام پورہ میں نسیم سے 1لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون, مصری شاہ میں ریاض سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.گوالمنڈی اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ شالیمار نواب ٹاون اور لوہاری سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔