وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے سبز اشارہ دے دیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی وزیراعظم کی طرف سے گرین سگنل ملا ہے، اور حکومتی وفد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ہوں گے اور غیر منتخب رہنماؤں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسپیکر آفس کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک تحریک انصاف کی جانب سے کسی باضابطہ رابطے کی اطلاع نہیں ہے۔سردار ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی قائم رکھی ہوئی ہے اور اپوزیشن کی رضا مندی پر فوری طور پر اس کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ اسپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں ملاقات کی دعوت دی ہے تاکہ باہمی امور پر بات چیت کی جا سکے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسپیکر سے اپنی آخری ملاقات محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے معاملے پر کی تھی، اور اس کے بعد سے سیاسی رابطے محدود تھے۔ اس پیشرفت کے بعد امکان ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی گفت و شنید کا نیا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔