آذربائیجان کا غزہ میں کسی بھی امن مشن کا حصہ نہ بننے کا اعلان

 کسی بھی قسم کی جنگی کارروائی میں شرکت پر بالکل غور نہیں کر رہا، صدر علیوف
باکو(آئی این پی )آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان غزہ میں کسی بھی امن مشن یا امن فوج کا حصہ نہیں بنے گا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں  صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کا اپنی سرحدوں سے باہر، بشمول غزہ، کسی بھی قسم کے امن مشن میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔صدر علیوف کے مطابق حالیہ دنوں میں ٹرمپ انتظامیہ نے آذربائیجان سے اس حوالے سے رابطہ کیا تھا، تاہم آذربائیجان نے اس پر فوری طور پر کوئی عملی پیش رفت کرنے کے بجائے امریکہ کو بیس سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ ارسال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان سوالات کے جوابات ملنے کے باوجود آذربائیجان کا امن فوج میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے