ہمارا ملک اپنی سرحدوں سے باہر پر امن مشن کے لئے فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا
باکو(آئی این پی )آذربائیجان نے غزہ کے لیے کسی بھی عالمی امن مشن میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کسی بھی مقام پر امن مشن کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان غزہ میں ممکنہ امن فوج کے آپریشن سے متعلق سوالات کی ایک فہرست کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ الہام علیوف نے کہا کہ وہ آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہے۔