فوج کو دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں: ٹرمپ

 ہم وہاں فوری   انتخابات نہیں کراسکتے ‘ اس وقت عوام کے لئے ووٹ ڈالنا بھی ممکن نہیں
وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیاں18ماہ کے اندر کام شروع کردیں گی:میڈیا کو انٹرویو
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے امریکہ وینزویلا کیساتھ حالت جنگ میں نہیں تاہم  یہ بھی واضح کردیا کہ وینزویلا میں اگلے 30 دن کے دوران نئیالیکشن نہیں ہوں گے۔امریکی میڈیاکو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ کاکہناتھاکہ ہم وہاں فوری طور  پر انتخابات نہیں کراسکتے کیونکہ  اس وقت عوام کے لیے ووٹ ڈالنا بھی ممکن نہیں، ہمیں پہلے ملک کو دوبارہ سنبھالنا ہوگا اور اس میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلیء قانون سازی کی ضرورت نہیں ،  وینزویلا کے توانائی کے شعبے کی بحالی کیلئے  تیل کمپنیوں کی مدد کریں گے جس پر بھاری سرمایہ کاری درکار ہوگی اس قسم کے پروجیکٹ کیلئے18 ماہ سے کم وقت لگ سکتا ہے۔