امریکی من مانی پھر زور پکڑتی جارہی ہے،انسانیت دوست قوتوں کو کھڑا ہونا پڑے گا:امیر جماعت اسلامی
لاہور (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی من مانی ایک بار پھر زور پکڑتی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وینزویلا کے صدر کے اغوا اور ان پر غیر قانونی مقدمے کے بعد دنیا میں ایک بار پھر نو آبادیاتی نظام کو عملی طور پر مسلط کیا جا رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے، عالمی طاقتیں بین الاقوامی امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آرہی ہیں۔انہوںنے کہا ک دنیا بھر کی انسانیت دوست اور قانون پسند قوتوں کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔