پاکستان میں پولیو وائرس کی ٹرانسمیشن میں سات سالوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
2024 میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی سب سے زیادہ 622 مرتبہ پائی گئی، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تعداد میں 2023 میں 127، 2022 میں 41، 2021 میں 65 اور 2020 میں 438 مرتبہ رپورٹ ہوئی۔ 2019 میں 391 مرتبہ اور 2018 میں 139 مرتبہ پولیو وائرس کے نمونے مثبت آئے۔
پاکستان میں پولیو وائرس کی ٹرانسمیشن میں تیزی کا آغاز 2023 کے وسط سے ہوا اور اس سال بھی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے، جو حکام کے لیے تشویش کا باعث ہے۔