مختلف مقامات سے2لاشیں بر آمد

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) 2مختلف مقامات پر 2نامعلوم لاشیں بر آمدہوئی ہیں ،جنہیں لاوارث قرار دیکر سپرد خاک کردیاگیا،تھانہ فرید ٹا ئون کی حدود میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی دیوار کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش اور فریدٹا ئون ڈسپنسری کے قریب 60سالہ نامعلوم لاش ملی ہے، جنہیں پولیس نے قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قراردیکر تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کردیں، جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔دونوں بظاہر نشئی معلوم ہو تے تھے۔