ڈی پی او نے انکوائری کا حکم دیا تھا ،اے ایس آئی شفقت ،حوالدارریاض اورایک ملزم منشا کے خلاف مقدمہ درج
شکرگڑھ(خصوصی رپورٹ) لین دین کے معاملہ پر پولیس اہلکاروں کا شہری کے گھر بلا اجازت گھسنے اور خواتین کو گالی گلوچ کرنے کا ڈی پی او نارووال نے نوٹس لیلیا،تھانہ چک امرو میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں اے ایس آئی شفقت علی ،حوالدار ریاض اورایک شخص منشا کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا،شہزاد پور کے رہائشی تنویر احمد کی درخواست پر ڈی پی او نوید ملک نے انکوائری کا حکم دیا ،جس پر شہری کے گھر ٹریکٹر کی بقایا رقم کے لین دین کے معاملہ پر کوٹ نیناں تھانہ میں تعینات پولیس اے ایس آئی شفقت علی اور حوالدار ریاض احمد گناہ گار پائیگئے۔ڈی پی او نے تھانہ چک امرو میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں پولیس اے ایس آئی شفقت علی ، حوالدار ریاض اورملزم منشاکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔