بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن، جو بے شمار ہندوستانی اور مغربی فلموں کے لیے شاندار موسیقی دے چکے ہیں، آج 58 سال کے ہوگئے ہیں۔
ان کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مداحوں اور ساتھ کام کرنے والوں کی جانب سے خصوصی پیغامات اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔فلم ساز آَنند رائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رحمٰن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں "بہتی گنگا، خوبصورت پہاڑ، اُڑتے بادل اور موسیقی کے اُستاد" کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ یش راج فلمز اور شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس نے بھی اپنے اکاؤنٹس پر رحمٰن کی تصویر کے ساتھ خصوصی پیغامات شیئر کیے۔ای اے رحمٰن، جو کہ اوسلر اور گریمی ایوارڈز کے حامل ہیں، نے اپنے کیریئر میں بے شمار کامیاب فلموں کی موسیقی تخلیق کی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی اطلاع سامنے آئی ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔