انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

انگلینڈ کے سیاستدانوں اور 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

 ان سیاستدانوں میں جیریمی کاربن اور نائیجل فراگ شامل ہیں، جنہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ 26 فروری کو افغانستان کے خلاف گروپ میچ نہ کھیلے۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بارے میں یک طرفہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔ اس خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ای سی بی افغان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دے، اور افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے افغان خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے، لیکن کرکٹ افغان شہریوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ ہے اور اس بارے میں مشترکہ فیصلے کی حمایت کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی اور فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔