بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ 2026 کا فائنل احمد آباد منتقل کر دیا، بنگلورو کی میزبانی واپس لے لی گئی.
بھارتی میڈیا کے مطابق، کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن اور مقامی حکام کی جانب سے سیاستدانوں اور اراکین کے لیے اضافی پاسز کی درخواست کو بورڈ نے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ اسی طرح، ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کی اطلاعات نے معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انتظامی اور حفاظتی مسائل کے پیشِ نظر فائنل کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بورڈ کے بیان کے مطابق، مقامی حکام کی بعض شرائط بورڈ کے ضابطوں اور پالیسی سے باہر تھیں، اس لیے بنگلورو میں فائنل کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ یاد رہے کہ، آئی پی ایل 2026 کا فائنل 31 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ پلے آف کے دیگر میچز دھرم شالا اور نیو چندی گڑھ میں ہوں گے۔