لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) کی ٹیموں کی چیکنگ کی اور جوانوں سے ملاقات کی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بسنت فیسٹیول اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ڈولفن اور پی آر یو ٹیموں کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری ریسپانس دیا جائے۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔