2کاروں میں تصادم ، میاں بیوی جاں بحق

کاہنہ چوکی ہلوکی کے علاقے میں حادثہ ، 50 سالہ حسیب اور 35 سالہ نوشین موقع پر ہی دم توڑ گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی ہلوکی کے علاقے ڈی ایچ اے رہبر گیٹ نمبر 3 کے قریب ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئیایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ دو کاروں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیاجس میں 50 سالہ حسیب اشرف اور 35 سالہ نوشین موقع پر ہی دم توڑ گئیحادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پولیس کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔