پتنگ بازی کے دوران مناسب فاصلہ اور محفوظ مقام کا انتخاب کریں: ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت کے موقع پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کو حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بسنت کو خوشیوں بھرا اور محفوظ بنایا جا سکے۔ترجمان لیسکو نے کہا کہ پتنگ بازی کے دوران مناسب فاصلہ اور محفوظ مقام کا انتخاب کریں اور بجلی کی تاروں اور تنصیبات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا کہ دھاتی ڈور کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے کیونکہ یہ نہ صرف انسانی جان کے لیے خطرناک ہے بلکہ گرڈ سٹیشن کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔