راولپنڈی (آن لائن) جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس نے لاہور بسنت کی آڑ میں راولپنڈی اسلام آباد میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور چھتوں پر طوفان بدتمیزی کی روک تھام کے لئے سخت کاروائی کا فیصلہ کر لیا اس مقصد کے لئے بالخصوص اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراہوں کے اطراف آبادیوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی تھانوں کی پولیس سمیت پولیس کے خصوصی سکوارڈ تینوں دن سخت مانیٹرنگ کریں گے جبکہ ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی نشاندہی کر کے پتنگ بازی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا