لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سر عام واردات کرنے والا موٹر سائیکل سوار گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان ملکر معصوم شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقد رقم چھینتے تھے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہیملزمان نے چند روز قبل شہری سے موبائل اور 22 ہزار نقد رقم چھینی تھی ۔گرفتار ملزمان میں بابر آمین اور حمزہ شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے متحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ متحرک گینگز کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے