شہبازکو پیشی کے بعد بخشی خانہ لے جایا جا رہا تھا ، نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی، ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا
سلمیٰ بی بی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ، آ ر پی او کا نو ٹس ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل ،شہر بھر میں ناکہ بندی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )ضلع کچہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئے ملزم کو قتل کردیا۔ آر پی او نے وقوعہ کا نوٹس لیکر قائم مقام سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ شہبازکو عدالت میں پیشی کے بعد بخشی خانہ لیکر جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر شہباز اور ملاقات کیلئے آئی اس کی والدہ زخمی ہوگئے۔ مضروبین کو الا ئیڈ ہسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے