صدر آصف زرداری ہاربن پہنچ گئے، چین کے وزیر اعظم سے ملاقات

صدر آصف زرداری ہاربن پہنچ گئے، چین کے وزیر اعظم سے ملاقات

صدر آصف زرداری ہاربن پہنچ گئے، آج ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے دوران ہاربن پہنچ گئے، جہاں وہ آج 9ویں ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق، صدر مملکت مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان اور چین نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کسی بھی منفی کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی، سی پیک کی ترقی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ساتھ ہی افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر بھی زور دیا گیا ہے۔صدر آصف زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق، سی پیک کو اپ گریڈ کرکے ایک جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا، جبکہ صدر زرداری نے چینی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔قبل ازیں، صدر مملکت آصف زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں صدر زرداری نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔