حیدرآباد: وکلاء کا پولیس کے خلاف دھرنا جاری، مسافر پریشان

حیدرآباد: وکلاء کا پولیس کے خلاف دھرنا جاری، مسافر پریشان

حیدرآباد میں وکلاء کا قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے۔

 وادھو واہ کے مقام پر دھرنے کے باعث درجنوں مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وکلاء کے احتجاج کی حمایت میں اوباڑو اور پڈعین میں بھی دھرنے دیے جا رہے ہیں، جہاں اوباڑو کے ٹول پلازہ پر دھرنے کے باعث ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ حیدرآباد میں وکیل کے خلاف درج مقدمہ واپس لیا جائے اور ایس ایس پی کا تبادلہ کیا جائے، تاہم پولیس نے ان مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔یہ دھرنا اس واقعے کے خلاف دیا جا رہا ہے، جس میں تین روز قبل بھٹائی نگر پولیس نے ایک وکیل کے خلاف گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد وکلاء اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔