جس صوبے کی اسمبلی میں پاک فوج کے خلاف قرارداد پاس ہو وہاں کیا ہوگا
سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا:گورنر
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے بشری بی بی نے عمران خان کو بتایا صوبے میں میرجعفر اور میرصادق کون ہے،جس صوبائی اسمبلی میں پاک فوج کیخلاف قرارداد پاس ہو وہاں کیا ہوگا ۔وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔بانی پی ٹی ائی کی 14 سال کی سزا پر یہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ احتجاج ہوئے لیکن سرکاری لوگوں کے علاوہ کس نے حصہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا کام لوگوں کو تحفظ دینا ہے اور وہ اپنے ہی خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔