صوبے میں ایسی صورتحال نہیں گورنر راج لگایا جائے:امیر ہوتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
مردان(آئی این پی )ورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں صوبے میں ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے ۔سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا ایک حکومت بشری بی بی اور دوسری وزیراعلی چلا رہے ہیں، آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے، صوبے میں ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں ایک وزیر زیادہ ہے اسے ڈی نوٹیفائڈ کرنا پڑے گا، ہماری نسلوں کو سنوارنے والے اساتذہ آج سڑکوں پر ہیں، صوبے کے پاس تنخواہوں اور پنشن کے لئے پیسے نہیں، 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔