لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں: شاہ محمود قریشی

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں رہائی اپنے موقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں اصلاحات کیلیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، موجودہ قیادت دل اور دماغ سے ملک کا سوچے۔ اس وقت قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے، ایک بڑا قومی معاہدہ ہونا چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں آزادانہ اور خود مختار الیکشن کمیشن پر اتفاق کریں، آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن سے کسی کو نقصان نہیں ہوسکتا