اسلام آباد(آئی این پی)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا، جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے