فیروزوالہ: سکول بس حادثے میں 20 سے زائد بچے زخمی

فیروزوالہ: سکول بس حادثے میں 20 سے زائد بچے زخمی

فیروزوالہ کے کالاخطائی روڈ پر ایک نجی سکول کی بس کا ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس میں 70 سے زائد بچے سوار تھے۔

 یہ حادثہ اس وقت ہوا جب سکول کی بس موڑ کاٹتے ہوئے اچانک سامنے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث بس الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد بچے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی بچوں کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔مقامی حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حکام نے حادثے کے اسباب کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔