تونسہ شریف میں سکول کی پرانی دیوار گرنے سے تین بچے زخمی

تونسہ شریف میں سکول کی پرانی دیوار گرنے سے تین بچے زخمی

تونسہ شریف کے مکول کلاں روڈ، جھوک صادق پر واقع سکول کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہو گئے۔

اہلِ خانہ نے ایک زخمی بچے کو اپنی گاڑی میں لے جا کر طبی امداد فراہم کی، جبکہ دو زخمی بچوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، سکول کی دیوار پرانی ہونے کے باعث گری، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔