اکتوبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ، نیپرا نے منظوری دے دی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)نیپرا نے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔گزشتہ روزنیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی،نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر 2024 کوعوامی سماعت کی۔اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔