لاہور(کرائم رپورٹر) فیملی عدالت میں 7 سال سے زائد عمر کے بچے کے حصول کے لئے دعویٰ دائر کر دیا گیا۔ باپ کا کہنا تھا بچے کے بہتر مستقبل کے لئے پاس بلانا چاہتا ہوں۔عدالت میں سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کی ججمنٹ بھی پیش کردی گئی۔بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانی شہری سلمان احمد نے دعویٰ دائر کیا۔فیملی عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے 27 دسمبر کو طلب کر لیا۔