ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، 0.28 فیصد

ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، 0.28 فیصد

ادارہ شماریات کے مطابق، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 اس دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جب کہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق، پیاز میں 10.1 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح دال چنا 2.4 فیصد مہنگی ہوئی، اور گھی، آٹا سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس کے برعکس، ٹماٹر کی قیمت میں 6.82 فیصد کمی دیکھی گئی، اور ایل پی جی، چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے ہیں۔