بیوہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) کینٹ ڈویڑن پولیس نے بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد علی زیب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عدنان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ ظاہر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور انہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔