بیوہ سے زیادتی کرنے والا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیوہ سے زیادتی کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیاپولیس کے مطابق بیوہ خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ منصورہ بازار عباس سکیم میں رہائش پذیر تھی بیوہ خاتون اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے کسی کام کی تلاش میں تھی،ملزم منور ساجد نے کام پر رکھوانے کا لالچ دیا اور نسرین کے گھر جا کر زبردستی زنا حرام کاری کر دی بیوہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم منور ساجد کو گرفتارکرلیاملزم منور ساجد مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ہنجروال عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مرتکب ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں