گوگی بٹ کے بہنوئی کے خلاف مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ سندر میں انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ کے بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ سندر میں انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ کے بہنوئی ندیم سعید وائیں کے خلاف35 کروڑ سے زائد رقم خوردبرد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ محمد سرور نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم ندیم سعید وائیں کو فارم ہاوس کا کاروبار چلانے کے لئے دیا گیا ملزم نے 6 ماہ کے دوران ہونے والی کمائی بھی اپنے پاس رکھ لی ملزم ندیم سعید وائیں نے 35 کروڑ کی نقدی بھی خوردبرد کر لی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی