نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی سکیم کی نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو جلد ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں موٹر سائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے کے لیے سبسڈی پر زور دیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل سبسڈی کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ بھی لانچ کر دی گئی ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سبسڈی کی ادائیگی آج شام سے متوقع ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل سبسڈی کے نظام کو شفاف اور آسان بنایا جائے تاکہ مستحق شہریوں تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام کے علاوہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔