پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما مراد سعید منظرعام پر آگئے۔ پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی اسکرین پر ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کہ افسوسناک ہے۔مراد سعید نے زور دیا کہ کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن شریک ہوئے، جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔