پی سی بی کا محسن نقوی کے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آگیا

پی سی بی کا محسن نقوی کے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں سوشل میڈیا اور مختلف کھیلوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہی تھیں کہ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی مصروفیات کے باعث پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔تاہم پی سی بی حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ محسن نقوی کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔