پابندی پر فوری عملدر آمد کیا جائیگا،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
لاہور(کرائم رپورٹر)پانی کی کمی اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں نئے کارواش سٹیشن بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی، نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی پر عمل درآمد فوری ہوگا یہ فیصلہ پنجاب میں پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر کیاگیا ، ایک گاڑی دھونے پر 400 لٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے حکام کا کہنا تھا کہ نئے سروس سٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی اور سماجی واقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے۔