تل ابیب ،لندن(آئی این پی) اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ہمارے دو ارکانِ پارلیمنٹ کی حراست ناقابلِ قبول ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبرممبران پارلیمنٹ یوآن یانگ اورابتسام محمد کو گرفتار کیا گیا، دونوں ارکان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسرائیل کے دورے پر تھیں۔ٹیرف لگانے سے کاروبار امریکا میں واپس آ رہے ہیں، رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل مخالف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل کی جانب سے برسرِ اقتدار لیبر پارٹی کے دو پارلیمنٹیرینز کو اسرائیل میں زیرِحراست رکھنے اور داخلے کی اجازت نہ دینے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔