کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ حدود مقرر ، ادائیگی یونیورسٹیاں اپنے ذرائع سے کریں گی
لاہور(خصوصی رپورٹ)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹنیور ٹریک سسٹم کے تحت کام کرنیوالے یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا۔ نئی پالیسی کے تحت پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہوں کی نئی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حدود مقرر جبکہ اضافی تنخواہوں کی ادائیگی یونیورسٹیاں اپنے ذرائع سے کریں گی۔ نئی پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور نظرثانی شدہ تنخواہیں جولائی کی تنخواہ میں شامل کی جائینگی۔ پروفیسرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ2ہزار اور زیادہ سے زیادہ 7لاکھ12ہزار،ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 3 لاکھ 70 ہزار سے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 25 ہزاراور اسسٹنٹ پروفیسرز کی کم ازکم تنخواہ2لاکھ88ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 53 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔