ایم پی اے کے گھر چوری

 پاکپتن میں چور میاں نوید کے گھر سے2لاکھ 65ہزار روپے چرا کر فرار ، ویڈیوز سامنے آ گئیں 
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)سابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید علی کے گھر سے نامعلوم ملزم 2لاکھ 65ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوگئی۔تھانہ سٹی پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم صبح سویریمیاں نوید علی کے گھر میں داخل ہوا اور ایک کمرے سے دو لاکھ 65 ہزار روپیکی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔فوٹیجز میں صبح سویرے ملزم کو کمرے میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔واردات کے وقت ملازم ناشتہ لینے گیا تھا، دیگر سو رہے تھے۔ اطلاع ملنے پرتھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔