جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

وطن واپس بھیج دیا گیا‘ کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقوں میں کی گئیں
راولپنڈی(آئی این پی )سکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 میں جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کی گئیں۔گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔