اوکاڑہ :غیر قانونی مقیم12 افغان باشندے گرفتار

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس کی ضلع بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری،سکیورٹی برانچ فیلڈ سٹاف کی نشاندہی پر ضلع بھر سے 12 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتارکرلئے۔ تمام غیر قانونی تارکین کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیا گیا۔فیز ون اور ٹو میں 109 افغان واپس، 68 رضاکارانہ طور پر جبکہ 41 کو ڈی پورٹ کیا گیا،فیز تھری میں 12 افغان باشندے ہولڈنگ سینٹر میں موجود ہیں۔ ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ خواتین سمیت پاکستان میں شادی شدہ افغانیوں کے معاملات کا فیصلہ حکومتی پالیسی کے تحت کیا جائے گا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا۔