تھر میں جیسی ترقی دیکھی پاکستان میں کہیں اور نہیں دیکھی، سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں انتشار کی سیاست کررہی ہے،ملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں
نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے‘اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے تھر کے کوئلے کی کوئی اہمیت ہی نہیں، آج ہم تھر کا کوئلہ استعمال کرکے1.6ارب ڈالر زرمبادلہ بچارہے ہیں
تھرپارکر(آئی این پی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے ملک میں نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے، اسلام آباد ناکام ہو چکا ہے تواسے تھرپارکر والوں کے حوالے کردیں،تھر میں جیسی ترقی دیکھی پاکستان میں کہیں اور نہیں دیکھی، ایک سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں انتشار کی سیاست کررہی ہے،ملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرکول بلاک ٹو فیز تھری پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تھر کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، پورا پاکستان حیران ہورہا ہے کہ تھر کہاں پہنچ چکا ہے، اسلام آباد کو بھی تھرکی طرح چلنا چاہئے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں صحت ،تعلیم کے نظام میں ترقی ہوئی ہے، تھر میں تبدیلی کے ساتھ ترقی بھی واضح ہوئی ،تھر بلاک تھری میں2ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے تھر کے کوئلے کی کوئی اہمیت ہی نہیں، آج ہم تھر کا کوئلہ استعمال کرکے1.6ارب ڈالر زرمبادلہ بچارہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں انتشار کی سیاست کررہی ہے، یہ سیاسی جماعت سندھ میں انتشار چاہتی ہے لیکن یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج آتے ہیں تو تھرپارکر کے بچے ٹاپ کرتے ہیں،تھرکو مبارکباد دینے کے بجائے یہ سیاسی یتیم نفرت کی سیاست کرتے ہیں،ہم نفرت کی سیاست دفن کردیں گے، تھر ترقی کرتارہے گا۔ملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے،اسلام آباد ناکام ہوچکا ہے تو اسے تھرپار کروالوں کیحوالے کردیں