پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال، مسلح عناصر کی موجودگی اور عدالتی فیصلے کی مبینہ خلاف ورزی کے دعوے سامنے آ گئے ، جس پر مختلف سوالات اٹھنے لگے ، انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا میں اسالٹ رائفلز سے لیس مسلح افراد موجود ہیں۔انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے کہ تصویر میں ہتھیار کے ساتھ دیکھے جانے والے اشخاص میں ایک کی شناخت خارجی گل بہادر گروپ کے اہلکار خارجی شہیداللہ عرف غازی کے طور پر کی گئی ہے۔ شناخت ہونے والا خارجی شہیداللہ عرف غازی مکین کا ہی رہائشی ہے اور متعدد دہشت گرد حملوں میں حصہ لے چکا ہے۔