راولپنڈی (خصوصی رپورٹ ) اڈیالہ جیل کے قریب سے گزشتہ رات گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سات کارکنوں کو نومبر احتجاج کے مقدمات میں حراست میں لے لیا گیا۔عمران، رابعہ، ساجد محمود اور محمد شاویز کو تھانہ نیو ٹائون کے مقدمے میں تحویل میں لیا گیا جبکہ تھانہ دھمیال کے مقدمے میں جان، رشید احمد اور اقرا رفیق کو حراست میں لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔