لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے گجر پورہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ لسٹڈ مفرور اشتہاری گرفتار کر لیے۔ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اشتہاری چوری، بوگس چیک اور فراڈ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔یس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مقررہ اہداف یقینی بنائے جا رہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں