ایک دن کیلئے ڈیزل 5 روپے 56 پیسے فی لیٹرسستا؛ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد( بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق صرف 6 نومبر کے لیے ہوگا۔